جان اچکزئی کو ایک سال قبل ان کی ذمہ داری سے ہٹا دیا گیاتھا،مفتی کفایت اﷲ کی گرفتاری بہت بڑی زیادتی ہے، قادیانی قرآن و حدیث ، آئین کے منکر ہیں ، آئین سے انحراف کرنے والا پاکستان کا مجرم ہے ، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے

جے یو آئی(ف) جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا جان اچکزئی کوپارٹی سے نکالے جانے کی خبروں پرردعمل کااظہار

جمعہ 11 ستمبر 2015 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی(ف) جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جان اچکزئی کو ایک سال قبل پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور ذرائع ابلاغ آج اس خبر کو چلا رہی ہیں، جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اﷲ کی گرفتاری بہت بڑی زیادتی ہے، قادیانیوں نے قرآن و حدیث کے ساتھ ساتھ پاکستان کے آئین سے بھی انحراف کیا، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان میں دیگر مذاہب بھی آباد ہیں لیکن ان کے خلاف کبھی بھی علماء نے جلسہ نہیں کیا، قادیانیوں کے خلاف جلسہ کر کے ان کی ریشہ دوانیوں سے عوام کو آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

11 ستمبر۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملک ہے اور قادیانیوں کو پاکستان کے آئین نے غیر مسلم اقلیت قرار دیا ہے لیکن وہ پہلے قرآن و حدیث کے منکر تھے اور پھر آئین پاکستان کے بھی منکر ہیں جو آئین سے انحراف کرتا ہے وہ پاکستان کا مجرم ہے، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، مفتی کفایت اﷲ کی گرفتاری جے یو آئی کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے،حکومت سے اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے، جان اچکزئی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جان اچکزئی کو سال قبل پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :