حکومتی آرڈرز کے تحت سیاسی فورم siasat.pk کو بند کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 17:50

حکومتی آرڈرز کے تحت سیاسی فورم siasat.pk کو بند کر دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء): حکومتی احکامات کے تحت پاکستان میں سر گرم سیاسی فورم siast.pk کو بند کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق مذکورہ ویب سائٹ کے فیس بک پیچ پر اپ لوڈ کی گئی ایک اپ ڈیٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے جبکہ ویب سائٹ پیج کے ایڈمن کا کہنا ہے کہ سائٹ بند کرنے سے قبل ہمیں کسی قسم کی تنبیہہ یا الرٹ جاری نہیں کیا گیا.

(جاری ہے)

البتہ ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کمپنی کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا جس میں سائٹ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا. مزید بتایا گیا کہ سائٹ پر موجود تمام ڈی این ایس ریکارڈ بھی ہٹا دہا گیا ہے اس سے قبل حکومت کی جانب سے آئی ایس پی کا استعمال کرتے ہوئے محض آئی پی ایڈریس بلا ک کیے جاتے تھے جبکہ اب پوری سائٹ ہی کو بند کر دیا گیا ہے.