کراچی ،واٹربورڈ سے گرفتار ’’را‘‘ ایجنٹوں کا ایک ہی دن میں 8بم دھماکے کرنے کا انکشاف

تمام دھماکے ایم کیو ایم کے رہنماء قمر منصور کے بھائی محمود صدیقی کی ہدایت پر کئے ،ملزمان کے کے ایف سے بھی تنخواہ وصول کرتے تھے

جمعہ 11 ستمبر 2015 18:15

کراچی ،واٹربورڈ سے گرفتار ’’را‘‘ ایجنٹوں کا ایک ہی دن میں 8بم دھماکے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) واٹربورڈ سے گرفتار ’’را ‘‘کے 4 ایجنٹوں نے دوران تفتیش کراچی میں ایک ہی روز 8 بم دھماکے کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تمام دھماکے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کے بھائی محمود صدیقی کی ہدایت پر کیے تھے۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ سے گرفتار 4 ملزمان محسن خان، شفیق، خالد امان اور عبدالجبارکے تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے2008میں ایک ہی دن کراچی میں 8بم دھماکے کرنے کا اعتراف کیاہے، تمام دھماکے ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر کے باہر کیے گئے تھے، ملزمان کے مطابق دھماکے متحدہ کے رہنما قمر منصور کے بھائی محمود صدیقی کی ہدایت پرکئے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کابھی اعتراف کیا ہے اور دوران تفتیش بتایاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی مختلف اوقات میں رقم بھیجتی رہی ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم محسن کا لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق چاروں ملزمان واٹربورڈ کے ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ خدمت خلق فاؤنڈیشن سے بھی ماہانہ تنخواہ وصول کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :