چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری کردیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر انور ظہیر جمالی نے 14 ستمبر کو شروع ہونے والے اگلے ہفتے کیلئے مختلف مقدمات کی سماعت بارے ججز صاحبان کا روسٹر جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد پرنسپل لسٹ پر 4 بنچز قائم کئے گئے ہیں جبکہ کئی اہم مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی‘ جسٹس میر عالم اور جسٹس عمر عطاء بندیال ‘ بنچ نمبر 2 میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس محمد خان‘ بنچ نمبر 3میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بنچ نمبر 4 میں جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے پولیس اصلاحات‘ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیر‘ پورٹ اینڈ شپنگ توہین عدالت کیس‘ تمباکو نوشی کا استعمال‘ کے پی کے ناظم اور نائب ناظم درخواست‘ وقف املاک‘ شہری علاقوں میں سی ڈی اے رکاوٹیں‘ خواتین کی جیلوں میں حالت زار‘ فیصل صالح حیات ‘ پاور کمپنیاں اور دیگر اہم مقدمات شامل ہیں

متعلقہ عنوان :