موٹرویز پولیس افسران کے ہاؤس رینٹ کے نام پر 5 کروڑ 56 لاکھ گھپلے کا انکشاف

پارلیمانی فورم کا افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم

جمعہ 11 ستمبر 2015 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) موٹر ویز پولیس میں 5 کروڑ 56 لاکھ روپے کی کرپشن کا ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔ موٹر ویز پولیس کے اعلیٰ افسران نے تنخواہوں میں ہاؤس رینٹ الاؤنس وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ہاؤس سیلنگ کے نام پر بھی کروڑوں روپے وصول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر ویز پولیس نے جو افسران کوئٹہ‘ کراچی میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں وہ الاؤنس کے ساتھ ساتھ ہاؤس سیلنگ کے نام پر بھی بھاری فنڈز وصول کررہے ہیں اور اس مد میں موٹر ویز پولیس کو 5 کروڑ 56 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔

وزارت مواصالت کے حکامکو جب اس کرپشن کا علم ہوا تو انہوں نے موٹر ویز پولیس کو مزید ہاؤس سیلنگ کی وصولی سے سختی سے روک دیا ہے ۔ موٹر ویز پولیس نے وزارت کے اس حکم کو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے اور عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا ہے۔ پارلیمانی فورم نے افسرا ن کو بھاری رقم فراہم کرنیوالے افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے

متعلقہ عنوان :