نندی پور منصوبے میں بے ضابطگیوں کیخلاف پی پی پی کی قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع

شاہزیہ مری‘ نفیسہ شاہ‘ عرفان لغاری اور دیگر نے جمع کرادی

جمعہ 11 ستمبر 2015 18:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے نندی پور منصوبوں میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء شازیہ مری‘ نفیسہ شاہ‘ عرفان لغاری اور دیگر نے جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے نندی پور پراجیکٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کے خلاف تحریک التواء میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا ہے کہ نندی پور پراجیکٹ 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرتی تھی تاہم منصوبے سے اب تک ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی جاسکتی۔

اس میں انہوں نے یہ بھی موقف اختایر کای کہ نندی پور منصوبے پر قومی خزانے سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے حکومت اس منصوبے کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے حقائق پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :