دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی،صدر ممنون

پاکستان امت مسلمہ کے ساتھ ہے‘ کشمیر‘ فلسطین اور بوسنیا کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سعودی پارلیمانی وفد سے ملاقات `

جمعہ 11 ستمبر 2015 18:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی، پاکستان امت مسلمہ کے ساتھ کھڑا ہے‘ کشمیر‘ فلسطین اور بوسنیا کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدرمیں صدر مملکت ممنون حسین سے سعودی عرب کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سعودی عرب کے پارلیمانی وفد نے صدر مملکت ممنون حیسن کو سعودی عرب کے حرمین شریفین سلمان عبدالعزیز کی جانب سے نیک نمناؤں کا پیغام پہنچا دیا۔ صدر مملکت نے انہیں بتایا کہ پاکستانی عوام خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کی آمد کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کشمیر سے لے کر فلسطین اور بوسنیا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور مسائل کے شکار شام ‘ لیبیا اور عراق کے عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور یہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گی ۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے کامیاب نتائج ثابت ہورہے ہیں۔ اس جنگ میں پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے تاہم پاکستان نے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :