سعودی عرب کے ریاض میٹرو منصوبے کی تعمیر میں خاتون ورکربھی شریک

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2015 20:48

سعودی عرب کے ریاض میٹرو منصوبے کی تعمیر میں  خاتون ورکربھی شریک
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11ستمبر 2015 ء) سعودی عرب کے ریاض میٹرو منصوبے کی تعمیر میں خاتون ورکربھی شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاندار میٹرو ٹرین منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس حوالے سے اب ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے۔ منصوبے کی تعمیری کام میں ایک 25 سالہ خاتون ورکر ریما بنت سلطان بن ترکی بن رابعان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ریما سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے ریلوے منصوبے کے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والی واحد خاتون ماہ تعمیرات ہیں۔ ریما نے پرنس سلطان یونیورسٹی ریاض سے فن تعمیرات میں گریجوئیشن کر رکھی ہے۔ ریما ریاض میٹرو کے تعمیراتی کام میں دو ہسپانوی خواتین انجنئیرز اور ایک سعودی خاتون انجنئیر کے ہمراہ حصہ لے رہی ہیں۔ ریما کا کہنا ہے کہ کام کے دوران انہیں کچھ مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے تاہم یہ منصوبہ ان کیلئے اپنی قابلیت کا لوہا منوانا کا سنہری موقع ہے اس لیے وہ اپنی 12 گھنٹے کی شفٹ میں اپنی توجہ کام پر سےہٹنے نہیں دیتی۔

متعلقہ عنوان :