ضلعی انتظامیہ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کانوٹس لے لیا،زائدفیس لینے والے سکولوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی

پرائیوٹ سکولوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا،14ستمبر کو والدین اورپرائیویٹ سکولوں مالکان کوبھی طلب کرلیا ہے،ڈپٹی کمشنرپشاور

جمعہ 11 ستمبر 2015 21:02

ضلعی انتظامیہ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کانوٹس لے لیا،زائدفیس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)ضلعی انتظامیہ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کانوٹس لیتے ہوئے انکے کاروائی کافیصلہ کرلیا ہے اوراس سلسلے میں 14ستمبر کو والدین اورپرائیویٹ سکولوں مالکان کوبھی طلب کرلیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سکولوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے جبکہ اسی حوالے سے والدین اور اسکول مالکان کی میٹنگ بھی طلب کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی کے بھی کہیں پر پرائیوٹ سکولز ہوتوانکے خلاف بھی کاروائی ہوگی ،قانون کے مطابق سب ایک ہیں کوئی چھوٹا بڑا نہیں، ڈپٹی کمشنر پشاور نے عیدالاضحی تک رنگ روڈ اور اسکے اطراف میں غیر قانونی منڈیاں قائم کرنے پر بھی دفعہ 144 عائد کردی ہے اور کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن188 کے تحت کاروائی کی جائے گئی ڈپٹی کمشنر پشاورکا کہنا تھاکہ تجاوزات اور لینڈ مافیا کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں اور ابتک 500 کنال زمین سے تجاویزات ہٹا دیئے گئے ۔