اسلام آباد میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت عروج پر، عوام کا محکمہ خوراک سے کارروائی کا مطالبہ

جمعہ 11 ستمبر 2015 22:00

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء ) غیر معیاری دودھ ، دہی ، مرغی اور گوشت فروخت کرنے کا سلسلہ عروج پرہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی بڑی اور چھوٹی مارکیٹوں میں غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت عروج پر ہے جبکہ پولٹری شاپس پر ذبح کرنے والوں میں گندگی اور کئی بیمار لوگ مرغی کو ذبح کرتے ہیں ، کھلے دوکان پر سامنے ذبح کرنے کی بجائے مذبحہ خانہ میں ذبح کرکے اندر پھینک دیتے ہیں ، گاہک کو کیا معلوم کہ مذبحہ خانہ میں پہلے سے مری ہوئی مرغی اندر پڑی ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے دوکان کے اندر سامنے مرغی کو گاہک کے سامنے ذبح کرکے دے ۔ دوسرے گوشت فروخت کرنے والے مقام کی حالت زار اچھی نہیں ہوتی ، لاغر بیمار جانور کا گوشت سرے سے عام فروخت ہورہا ہے ، جس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدام کرنے چاہئیں او رسی ڈی اے سے میڈیکل کراکر انکو ذبح کرنے اور قصائی کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے ۔ عوام نے محکمہ خوراک سے کارروائی کا مطالبہ کیاہے

متعلقہ عنوان :