محمد عامر کا ایکشن وسیم اکرم سے بہتر ہے ، آئن پونٹ

جمعہ 11 ستمبر 2015 22:02

محمد عامر کا ایکشن وسیم اکرم سے بہتر ہے ، آئن پونٹ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) سابق انگلش کرکٹر و فاسٹ باؤلنگ مکینکس ماہر آئن پونٹ نے محمد عامر کو دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے قرار دیتے ہوئے کہا ہیے کہ ان کا ایکشن عظیم پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم سے کافی بہتر ہے ۔ اپنے بلاگ میں پونٹ کا کہنا تھا کہ ہم سب ایسے باؤلرز کی تلاش میں رہتے ہیں جو ایسا کر سکتے ہوں کیونکہ اس سے انجریز کا خطرہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ صحیح اور تیز باؤلنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، عامر کی سپیڈ 87 میل فی گھنٹہ ہے جو بلے بازوں کیلئے مسائل پیدا کرنے کیلئے کافی ہے اور وہ اس رفتار میں مزید اضافہ بھی کر سکتے ہیں ۔

انگلش کاونٹی ایسیکس کی نمائندگی کرنے والے اور اپنی جاندار تھرو کیلئے مشہور پونٹ نے کہا کہ عامر بہت خوش قسمت ہیں کہ گیند کراتے ہوئے کلائی کی شاندار پوزیشن بہت اچھی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق انگلش کرکٹر کے مطابق عامر ابھی صرف 23 سال کے ہیں اور ابھی انکے کیریئر کے بہترین سال انکے سامنے ہیں لیکن حقیقت میں انکی کلائی کی پوزیشن انہیں ایک شاندار باؤلرز بناتی ہے جس کی بدولت وہ تیز رفتاری کے ساتھ گیند کو سوئنگ کر سکتے ہیں ۔ پونٹ کا کہنا تھا کہ عامر کا واضح طور پر وسیم اکرم سے موازنہ کیا جائے گا اور آگے چل کر کسی موقع پر یہ ناگزیر ہو گا کہ وسیم عامر کی رہنمائی کریں ۔