آفریدی چاہیں تو شادی کیلئے تیار ہوں ، بھارتی اداکارہ عرشی خان

جمعہ 11 ستمبر 2015 22:15

آفریدی چاہیں تو شادی کیلئے تیار ہوں ، بھارتی اداکارہ عرشی خان

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) بھارتی اداکارہ عرشی خان نے سٹار پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی کو شادی کرنیکی پیشکش کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بگ باس شو کے اگلے سیزن میں شرکت کی امیدوار سی کلاس اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ لوگ ان سے بار بار ایک ہی سوال نہ پوچھیں ، اگر شاہد آفریدی چاہیں تو وہ ان کے ساتھ شادی کرنے پر رضامند ہے‘ ۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شاہد آفریدی کے ساتھ شرمناک تعلقات رکھنے کیلئے میڈیا کی اجاز ت کی ضرورت نہیں ہے ۔ دوسری جانب قومی آل راونڈر شاہد آفریدی نے اس ضمن میں تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔