میٹرو بس پل کے بعض مقامات سے ٹوٹنے ،ناقص تعمیر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کار جمع

جمعہ 11 ستمبر 2015 22:36

میٹرو بس پل کے بعض مقامات سے ٹوٹنے ،ناقص تعمیر کیخلاف پنجاب اسمبلی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان ‘اراکین پنجاب اسمبلی سعد یہ سہیل اور ناہیدنعیم نے میٹرو بس کے پل کے بعض مقامات سے ٹوٹنے اور ناقص تعمیر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کار جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز چاروں اراکین اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی تحر یک التواء کار میں کہا گیا ہے کہ میٹر و بس منصوبہ کو مکمل ہوئے ابھی دو سال ہوئے ہیں لیکن حکومتی دعوؤں کے باوجود پل کے ستون میں جگہ جگہ داڑیں پڑ چکی ہے اور بارشوں کی صورت میں پانی پل سے نیچے گر تا ہے جس سے لوگوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں اس منصوبے پر قوم کے اربوں روپے لگے ہیں، حکومت پنجا ب میٹر وبس مصنو بہ کو تعمیر کرنے والو ں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرے ، تما م روڈ کو چیک کروایا جائے اور متاثرہ حصوں کی مر مت کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے اور جن لو گو ں نے مٹیریل میں ہیر پھیر کیا ہے اُنکے خلاف فوری کاروائی کی جائے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ تحر یک التواء کار پراس اہم مسئلے پر ایوان میں بحث کروائی جائے۔