مکہ مکرمہ حرم شریف کرین حادثے کے بعد وزارت مذہبی امور نے ہنگامی کال سینٹر قائم کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2015 23:37

مکہ مکرمہ حرم شریف کرین حادثے کے بعد وزارت مذہبی امور نے ہنگامی کال ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11ستمبر 2015 ء) مکہ مکرمہ حرم شریف کرین حادثے کے بعد وزارت مذہبی امور نے ہنگامی کال سینٹر قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حرم شریف میں پیش آنے والے کرین حادثے کے بعد ہنگامی کال سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔ ہنگامی کال سینٹر کے دو نمبر 8001166622 اور 042111725425 جاری کیے گئے ہیں جن سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ دوسری جانب مکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حرم کرین حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کی معلومات اکٹھے کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔