حرم شریف میں کرین گرنے سے90 عازمین حج شہید،200 سے زائد زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ، بعض کی حالت تشویشناک ،سعودی محکمہ شہری دفاع کی حادثے میں 65افراد کے شہیداور 154کے زخمی ہونے کی تصدیق ،کرین طوفان اور بادوں باراں کے باعث گری، واقعہ صفاء مروا کے مقام پر پیش آیا، عینی شاہدین،طوفا ن اور حادثے کے باجودخانہ کعبہ کا طواف جاری ، فضا لبیک اللھم لبیک کی صدا ؤں سے گونجتی رہی،صدر، وزیراعظم و دیگر شخصیات کا سانحہ پر اظہار افسوس، پاکستانی سفیرمنظور الحق کو ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی ہدایت
جمعہ 11 ستمبر 2015 23:59
مکہ مکرمہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2015ء) حرم شریف میں صفاء اور مردہ کے درمیان جگہ پرتعمیراتی کام کے دوران تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے کرین نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 90 عازمین حج شہید اور200سے زائد زخمی ہوگئے ، کئی ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کاکام جاری ہے ، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کے باعث شہداء کی تعدا د میں اضافے کاخدشہ ہے ، طوفا ن اور حادثے کے باجودخانہ کعبہ کا طواف جاری رہا، اور حرم شریف کی فضا لبیک اللھم لبیک کی صدا سے گونجتی رہی ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو حرم شریف کی توسیع کا کام جاری تھا کہ اس دوران تیز آندھی،طوفان اور بارش وژالہ بارش شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں درخت ، خیمے وغیرہ اکھڑ گئے جبکہ اس دوران صفا و مروہ کے درمیان مقام پر حرم کعبہ کی توسیع کے لئے نصب کرین بھی نیچے آ گری جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود 90 سے زائد افراد شہید،200سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ایمبولنسوں کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی لوگوں کی بڑی تعداد ایمبولینسز میں ہی موجود رہی جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.