سعودی شہری دفاع کی جانب سے کرین حادثے کی تصدیق "ٹویٹر" پر کی گئی ، مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن الفیصل کا حادثے پر اظہار افسوس ، واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل، فوری رپورٹ طلب
جمعہ 11 ستمبر 2015 23:59
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2015ء) سعودی شہری دفاع کی جانب سے حرم شریف میں کرین گرنے سے پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی خبر کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر جاری ایک مختصر بیان میں کی ۔ جمعہ کوالعربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقسعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کی مسجد الحرام میں جاری توسیعی کام کے دوران ایک کرین مسجد کے احاطے میں گرنے کے سبب 65 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی شہری دفاع کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر جاری ایک مختصر بیان میں اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ حادثہ خراب موسم اور تیز آندھی کے باعث اس وقت پیش آیا جب ہوا میں معلق کرین ٹوٹ کر حرم کے زیر تعمیر حصے میں آگری۔(جاری ہے)
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 65 افراد جاں بحق جب کہ 154 کے لگ بھگ لوگ زخمی ہوئے ۔
زخمیوں کو فوری طورپر اسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید بن سرحان نے ٹویٹر پر بیان میں بتایا کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر سعودی ہلال احمر، ریسکیو اور محکمہ صحت کی 15 ٹیمیں سرگرم ہیں۔دوسری جانب مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن الفیصل نے کرین حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل کرتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ طلب کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.