یو ایس اوپن ، سرینا ولیمز کا سال میں چاروں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:08

یو ایس اوپن ، سرینا ولیمز کا سال میں چاروں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12ستمبر ۔2015ء ) امریکی ٹینس کا ’’نائن الیون‘‘ بھی سامنے آ گیا،یوایس اوپن کی دفاعی چیمپئن سریناولیمز سیمی فائنل میں ہارگئیں ، انھیں اٹلی کی روبریٹا ونسی نے حیران کن طور پر 2-6 ، 4-6اور 4-6 سے ٹھکانے لگایا، ٹرافی کیلیے ان کا مقابلہ ہموطن فلاویا پنیٹا سے ہو گا جنھوں نے سیمونا ہالیپ کو 6-1 اور6-3 سے مات دی، وہ کیریئر میں پہلی بار گرینڈ سلم کے فیصلہ کن معرکے تک پہنچی ہیں، 33 سالہ پنیٹا نے چوتھے اور چھٹے گیم میں ہالیپ کی سروس بریک کرتے ہوئے پہلا سیٹ محض 28 منٹ میں اپنے نام کرلیا، ان کے فورہینڈ شاٹ پر سیٹ کا فیصلہ ہوا، دوسرے سیٹ میں دونوں پلیئرز نے ایک ایک پوائنٹ کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن پنیٹا نے چوتھے اور پانچویں گیمز میں سروس بریک کرتے ہوئے میدان مارلیا ۔

(جاری ہے)

ایک مرحلے پر اگرچہ ہالیپ کو اس سیٹ میں3-1 کی برتری حاصل رہی لیکن وہ ڈبل فالٹ اور بریک کی وجہ سے قائم نہیں رہ سکی، پنیٹا گرینڈ سلم فائنل تک پہنچنے والی تیسری اطالوی کھلاڑی بنیں، کامیابی کی صورت میں زیادہ کوششوں کے بعد چیمپئن بننے کا منفرد ریکارڈ بھی ان کے نام جڑسکتا ہے ۔