وزیر اعظم نے روپے کی قدر میں کمی سے انکار کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا ؛صدرپاکستان اکانومی واچ
ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے برامدکنندگان کے مطالبہ پر روپے کی قدر میں دس فیصد کی مزیدکمی سے انکار کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ چند سو افراد کے مفاد کیلئے بیس کروڑ افراد کے مفاد کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدرمیاں محمد ادریس کی قیادت میں ایکسپورٹرزکے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کرنسی کی قدر میں دس فیصد کمی کا مطالبہ کیا جو عوام کی جیب پر ڈاکے کی کوشش تھی جو حکومت نے ناکام بنا دی۔
حال ہی میں ٹڈاپ نے اپنی نا اہلی کا ثبوت دیتے ہوئے حکومتی آمدنی بڑھانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کے بجائے نوٹ چھاپنے اور ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر کم کرنے کا عوام دشمن مشورہ دے تھا جسے مسترد کر دیا گیا ورنہ ملک افراط زر کے سیلاب میں ڈوب جاتا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایکسپورٹر اپنا منافع بڑھانے کیلئے ملکی مفادات پر ضرب لگانے کی کوشش نہ کریں۔
روپے کی قدر کافی کم ہو چکی ہے اور اس میں مزید کمی ملکی مفاد کے خلاف ہوگی۔برامدت بڑھانے کیلئے کاروباری لاگت کم کرنا ہو گی جس میں توانائی، ٹیکس ریفنڈز اور سفارتخانوں میں سفارش کی بنیاد پر کمرشل قونصلرز کے تقرر کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ روپے کی قدر کم کرنے سے درامدات جو برامدات سے دگنی ہیں کی قیمت بڑھنے کے علاوہ قرضہ اور اسکے سود میں بھی اضافہ ہو گا جبکہ افراط زر بڑھ جائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.