اوپن یونیورسٹی کے پروگرام جینڈر اینڈویمن سٹڈیز کی ورکشاپس14ستمبر سے شروع ہوں گی
ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز کے زیر اہتمام پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز پروگراوم کے دوسرے سمسٹر کی ورکشاپ سوموار 14۔ستمبر سے شروع ہوں گی جو 20۔ستمبر تک جاری رہیں گی۔ دوسرے سمسٹر میں پیش کئے جانے والے کورسسز میں 4645۔جینڈر سٹڈیز میں تحقیق کے طریقے ‘ 4646۔
جینڈر میں اطلاقی اعداد و شمار ‘ 4647۔صنفی عدم مساوات پر حقوق نسواں کی بحث ‘ 4648۔تحریک نسواں اور اسلام ‘ 4682۔سماجی تھیوری ۔I‘ 4685۔صنفی مسائل کی سوشیالوجی شامل ہیں ۔ ورکشاپس روزانہ صبح 9۔بجے شروع ہوں گی۔پشاور ‘ لاہور ‘ کراچی ‘ڈیرہ غازی خان ‘ گجرانوالہ ‘ فیصل آباد ‘ملتان اور مظفر آباد ریجنز کے طلباء و طالبات اپنے اپنے ریجنز میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان ورکشاپس میں شرکت کرسکیں گے جبکہ باقی تمام ریجنز کے طلباء و طالبات اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس کے ڈبلیو ایم ذکی آڈیٹوریم میں پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیزکی ورکشاپس میں شرکت کریں گے-ورکشاپس میں شرکت کے اہل تمام طلباء و طالبات کو ڈاک کے ذریعہ اطلاعاتی خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں-پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیزکے ان ورکشاپس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈاکٹر رفعت حق ‘ چئیرپرسن ‘ ڈپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز سے بالمشافہ یا ان کے فون نمبرز 051-9250079اور 051-9057856پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.