لاہور : باغ جناح سے 10 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:25

لاہور : باغ جناح سے 10 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015ء) : باغ جناح سے 10 فٹ لمبا سانپ نکل آیا. تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات باغ میں موجود گارڈ ز نے سانپ کو دیکھا تاہم آج صبح کی تلاش کے بعد سانپ کو مار دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈائریکٹر باغ جناح شاہد اقبال کا کہنا ہے کہ سانپ پائتھن نسل کی مادہ تھی جس کا وزن 40 کلو تک تھا. البتہ شبہ ہے کہ سانپ چڑیا گھر کا ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ پائتھن نسل کا سانپ پاکستان میں بہت کم پایا جاتا ہے.

متعلقہ عنوان :