سنگیت تمام تنازعات سے بالا ہے، ہمیں سیاست کی کوئی پرواہ نہیں ہے، سونو نگم، عاطف اسلم
ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:39
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور بھارتی گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ ہم دونوں سنگیت سے وابستہ ہیں جو تمام تنازعات سے بالا ہے، ہمیں سیاست کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاروں نے دبئی میں پہلی بار اکھٹے ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا جو یو اے ای کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔
اس موقع پر غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا میں سونو نگم کیساتھ پرفارم کرنے کاخواہشمند تھا ہم دونوں نے یہ کنسرٹ اپنے اپنے ملکوں کی عوام کی دلجوئی کیلئے کیا ہے۔ ہم گلوکاروں کو سیاست کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونو نگم نہ صرف میرے سینئر ہیں بلکہ میں ان تہہ دل سے بہت عزت کرتا ہوں۔(جاری ہے)
ہم نے دل کی گہرائیوں سے عوام کیلئے پرفارم کیا ہے۔
عاطف اسلم نے کہا کہ دبئی میں پرفارم کرنا ہمیشہ ہی اچھا تجربہ ہوتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی گلوکار سونو نگم نے کہا کہ عاطف اسلم نہ صرف ایک اچھے گلوکار ہیں بلکہ انتہائی اچھے انسان بھی ہیں۔ میں ان کیساتھ اکھٹے ایک سٹیج پر پرفارم کرنے کیلئے بہت بے تاب تھا۔ گزشتہ ماہ جب وہ میرے گھر آئے تو ہم نے فیصلہ کر لیا تھا کہ ہم دونوں گلوکار اپنی عوام کیلئے اکھٹے پرفارم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں گلوکاروں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم متحد ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.