پاکستانی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو فائنل کھیلنے ترکی پہنچ گئی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:53

پاکستانی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو فائنل کھیلنے ترکی ..

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) قومی ٹیم جیت کا عزم لئے چائنیز تائپے کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو فائنل کھیلنے کیلئے ترکی پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان ٹائی کا فائنل 18 سے 20 ستمبر تک کھیلا جائے گا، پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق اور سامر افتخار امریکہ سے براہ راست ترکی میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔ پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اعصام الحق، عقیل خان، سامر افتخار، عابد علی اکبر پر مشتمل ہے جبکہ حمید الحق نان پلیئنگ کپتان ہوں گے۔ اعصام الحق اور سامر افتخار امریکہ سے براہ راست ترکی میں ٹیم جوائن کریں گے۔