پاکستانی ٹیم رواں ماہ ووشو کپ میں شرکت کرے گی، 13 کھلاڑی ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:54

پاکستانی ٹیم رواں ماہ ووشو کپ میں شرکت کرے گی، 13 کھلاڑی ٹائٹلز کے حصول ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پاکستان ووشو فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) نے پانچویں پارز ووشو کپ کیلئے 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 17 ستمبر سے تہران، ایران میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پی ڈبلیو ایف کے صدر ملک افتخار احمد نے اسے چھوٹی ورلڈ چیمپئن شپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپ میں یورپ اور ایشیا کی ٹاپ ٹیمیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، امید ہے کہ ہماری ٹیم 2012ء کی کارکردگی کو دوہراتے ہوئے اس بار بھی زیادہ سے زیادہ تمغے جیت کر وطن لوٹے گی۔