یو ایس اوپن : سرینا ولیمز کا سال کا چوتھا گرینڈ سلم جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا ، سٹیفی گراف کا ریکارڈ بھی برابر نہ کرسکی
ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:54
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) یو ایس اوپن سیمی فائنل راؤنڈ سرینا ولیمز کا چوتھا گرینڈ سلم جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا ، اٹلی کی روبرٹا ونچی کے ہاتھوں شکست ۔سیمی فائنل میں عالمی نمبر 43 روبرٹا ونچی نے ورلڈ نمبر ون سرینا کو دو چھ، چھ چار اور چھ چار سے شکست دی۔33 سالہ سرینا ولیمز اگر یہ ٹورنامنٹ جیت جاتیں تو وہ جرمنی کی سٹیفی گراف کے بعد پہلی خاتون بن جاتی جنھوں نے ایک سال میں چاروں گرینڈ سلیم خطاب حاصل کیا ہو۔
روبرٹا ونچی کا مقابلہ سنیچر کو اپنی ہم وطن فلاویا پنیٹا سے ہو گا جنھوں نے سیمی فائنل میں رومانیہ کی سیمونا کو چھ ایک، چھ تین سے شکست دی تھی۔یو ای اوپن کے 1968 کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہو گا جب فائنل کھیلنے والی دونوں کھلاڑیوں کا تعلق اٹلی سے ہو گا۔(جاری ہے)
سیمی فائنل جیتنے کے بعد روبرنا ونسی نے کہا:’یہ بہت شاندار میچ تھا۔ میں پہلا سیٹ ہار گئی اور ہر پوائنٹ میں رہنے کی کوشش کر رہی تھی، میری کوشش تھی کہ سرینا کے بارے میں سوچنے کی بجائے میچ پر پوری توجہ دی جائے۔
‘میچ کے بعد سرینا ولیمز نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا:’میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی کہ یہ میرے لیے کتنی مایوسی کی بات ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی اور سوال ہے تو میں اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔سال کا چوتھا گرینڈ سلام جیتنے کے حوالے سے کسی ذہنی دباوٴ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ’ میں نے دباوٴ محسوس نہیں کیا اور نہ کبھی یہ محسوس کیا کہ دباوٴ کے نتیجے میں آپ یہاں جیت سکتے ہیں اور یہ میں یہ شروع سے ہی کہہ رہی تھی۔‘مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.