حرم شریف کرین حادثے میں کسی پاکستانی کے شہید ہونے کی اطلاع نہیں ملی ، حادثے میں 22 پاکستانی زخمی ہوئے جو تین ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 25 معمولی زخمی پاکستانی عازمین حج کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی حرم شریف حادثہ بارے بیان

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ حرم شریف کرین حادثے میں کسی پاکستانی کے شہید ہونے کی اطلاع نہیں ملی ، حادثے میں 22 پاکستانی زخمی ہوئے جو تین ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 25 معمولی زخمی پاکستانی عازمین حج کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو حرم شریف حادثے میں پاکستانی زخمی عازمین حج کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق مکہ مکرمہ میں زخمیوں کی عیادت کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حرم شریف کرین حادثے میں کسی پاکستانی کے شہید ہونے کی اطلاع نہیں ملی ، حادثے میں 22 پاکستانی زخمی ہوئے جو تین ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 25 معمولی زخمی پاکستانی عازمین حج کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے ۔