نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا مختصر دورہ کرے گی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:19

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا مختصر دورہ کرے گی

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا مختصر دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ کیوی ٹیم 23 اکتوبر کو پرائم منسٹر الیون کے خلاف ون ڈے میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر تک برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 نومبر تک ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 21 سے 22 نومبر تک ویسٹرن آسٹریلیا الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :