سزا یافتہ کرکٹرز کے لیے ویزوں کا حصول دشوار نظر آنے لگا
ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:19
لندن /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ تین پاکستانی کرکٹرز میں سے دو محمد عامر اور محمد آصف پابندی ختم ہونے کے بعد بیرون ملک کرکٹ کھیلنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیا تاہم ویزا کے حصول سوال اٹھنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد سپاٹ فکسنگ میں ملوث تینوں کرکٹرز کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کے سخت خلاف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کرکٹرز کیلئے بیرون ملک جانے کے لیے ویزوں کا حصول بھی آسان نہ ہوگا۔
جاوید میانداد نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ آپ کو دنیا کے کسی بھی ملک میں جانے کے لیے ویزا فارم میں تمام سوالات کے درست جوابات دینے ہوتے ہیں اور کیا یہ کرکٹرز یہ نہیں بتائیں گے کہ انھوں نے کیا جرم کیا تھا اور اس جرم میں انھیں جیل ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
ان کرکٹرز کیلئے ویزے کا حصول بہت مشکل ہوگا کیونکہ عام حالات میں اس طرح کے لوگوں کو ویزا نہیں ملتا ہے۔
اس قانونی نکتے پر معروف قانون دان صبغت اللہ قادری نے بتایا کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کو برطانوی ویزے ملنے کا انحصار وزیر داخلہ پر ہوگا جنھیں مکمل اختیارات حاصل ہوتے ہیں ۔عام حالات میں برطانیہ ایسے لوگوں کو ویزا نہیں دیتا ہے جنھوں نے کسی جرم کا ارتکاب کیا ہو ۔ایسی مثالیں موجود ہیں کہ معمولی سے معمولی جرم میں ملوث ہونے پر لوگوں کو برطانیہ بدر کیا گیا جبکہ ان تینوں کرکٹرز نیسنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اگر برطانیہ ان کرکٹرز کو ویزا دے دیتا ہے تو یہ ان کے خیال میں دوہرا معیار ہوگا اور ان کے لیے تعجب کا باعث ہوگا۔صبغت اللہ قادری نے کہا کہ ان کرکٹرز کے معاملے میں یہ بات بھی بڑی اہم ہوگی کہ جو کاوٴنٹی ٹیمیں انھیں کھلانا چاہتی ہیں ان کی وزارت داخلہ میں کتنی بات سنی جاتی ہے تاہم ان کے خیال میں ان کرکٹرز کو ویزا دیا جانا ففٹی ففٹی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.