بیسویں قومی ایج گروپ جونیئر سوئمنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ 16 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہوگی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:20

بیسویں قومی ایج گروپ جونیئر سوئمنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ 16 اکتوبر سے پشاور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)بیسویں قومی ایج گروپ جونیئر سوئمنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ 16 اکتوبر سے عدیل خان سوئمنگ پول پشاور میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے سوئمرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چمپئن شپ میں میزبان خیبر پختونخوا سمیت پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا سے 80 کے قریب سوئمرز شرکت کریں گے۔