اسلام آباد پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا سرچ آپریشن، 59 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:37

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وفاقی دارالحکومت کے علاقوں ترنول ، بہارہ کہو اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان سے 200 کلو گرام بارودی مواد اور بھاری مقدار میں اسلح برآمد کرلیا ، گرفتار افراد کے خلاف تھانہ ترنول ، بہارہ کہو میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وفاقی دارالحکومت کے علاقوں ترنول اور بہارہ کہو میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :