فلم”گڈ نائٹ ممی“ امریکی سینما گھروں میں دہشت پھیلانے آگئی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:11

فلم”گڈ نائٹ ممی“ امریکی سینما گھروں میں دہشت پھیلانے آگئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم گڈ نائٹ ممی امریکی سینما گھروں میں دہشت کے سائے پھیلانے آ گئی، دو جڑواں بھائیو ں کی کہانی پر مبنی فلم ریلیز کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہارر فلموں کے مداحوں کا انتظار ہوا ختم،ہولناک مناظر سے بھرپور فلم گڈ نائٹ ممی امریکی سینماگھروں میں خوف کے سائے پھیلانے آ گئی،فلم گڈ نائٹ ممی میں شامل ہے دو کم عمر جڑواں بھائیوں کی کہانی، جو پرتعیش گھر میں گزار رہے ہوتے ہیں زندگی،، کہ اچانک گمشدہ ماں کی واپسی سے ہوجاتے ہیں خوف کا شکار،دل دہلا دینے والے اور دہشت سے بھرپور مناظر لئے اس فلم میں بیٹوں کا کیا حال ہو رہا ہے،اس کیلئے آپ کو دیکھنی پڑے گی فلم۔