مولویوں نے’ ’اے آر رحمان‘ ‘اور”ماجد مجیدی “پر فتویٰ لگا دیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:11

مولویوں نے’ ’اے آر رحمان‘ ‘اور”ماجد مجیدی “پر فتویٰ لگا دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)مولویوں نے معروف ایرانی فلمساز ماجد مجیدی اور ناموربھارتی موسیقار اے آ ر رحمان کے خلاف فتویٰ دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ممبئی میں واقع سنی گروپ کی رضا اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے مولانا حضرات کی طرف دونوں نامور شخصیات پر فتویٰ پیغمبر اسلام کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے مذہبی گروپ کی طرف سے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوندر فڈناویس کو فتویٰ پر عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کرنے کے لئے لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذہبی گروپ کی طرف سے فتویٰ میں لکھا گیا ہے کہ پیغمبر اسلام کا فرمان ہے کہ تصویرکشی اسلام میں حرام ہے۔انکا کہنا ہے کہ فلمساز نے پیغمبر اسلام کی زندگی پر فلم بنا کر اسلام کا مذاق اڑایا ہے۔

علاوہ ازیں فلم کے اہم کرداروں میں غیرمسلم اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔انھوں نے فتویٰ میں یہ بھی لکھا ہے کہ چونکہ فلمساز ماجد مجیدی اور موسیقار اے آر رحمان اسلام کی بے حرمتی کے مرتکب ہو ئے ہیں اس لئے انکا ایمان اور نکاح دونوں فسخ ہو چکے ہیں لہٰذا انھیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لئے دوبارہ کلمہ پڑھنا اور نکاح کرنا چاہیے۔