نیشنل پولیو پلان کو ڈسٹرکٹ پولیو پلان میں تبدیل کر دیا گیا

متعلقہ ادارہ ضلعی سطح پر پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے نفاذ اور مانیٹرنگ کا ذمہ دار ہو گا ، میڈیا رپورٹ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) نیشنل پولیو پلان کو ڈسٹرکٹ پولیو پلان میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔جس کے ذریعے قومی پولیو خاتمے کے پروگرام کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل برائے پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پہلی دفعہ پاکستان میں کیا گیاہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارہ ضلعی سطح پر پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے نفاذ اور مانیٹرنگ کا ذمہ دار ہو گا ۔سیزن پلان کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سیزن کے شروع ہونے سے قبل پلان کو نافذ کر دیا گیا ہے جو اکتوبر نومبر میں متوقع ہے اور اگلے سال مئی تک جاری رہے گا ۔مجموعی طور پر 9 اینٹی پولیو مہم ترتیب دی گئی ہے ان میں سے چار این آئی ڈیز اور چار ایس این آئی ڈیز کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلی این آئی ڈیز 14 ستمبر سے شروع ہو گی ۔ اس سلسلے میں پہلے این آئی ڈیز کے تحت 36 ملین بچوں کو جن کی عمریں پانچ سال سے کم ہوں گی ان کو پولیو ویکسین دی جائے گی انہوں نے کہاکہ اس ٹرانسمیشن سیزن کی پہلی انسداد پولیو مہم کراچی کے سات اضلاع میں شروع ہو چکی ہے ۔شہر کے باقی ماندہ حصوں میں یہ پیر کے روز شروع ہو گی اس کے علاوہ ملک بھر کے 12 ہائی رسک اضلاع میں چار این آئی ڈیز ترتیب دی گئی ہیں ۔اس کے تحت 15 ملین بچوں کو ویکسنیشن دی جائے گی ان اضلاع میں گڈاپ ، بلدیہ ٹاؤن ، کوئٹہ ، قلہ عبداللہ ، پشین ، پشاور ، بنوں ، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیرستان خیبر ایجنسی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :