ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا19واں مرحلہ گوئی گیئرڈ نے جیت لیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:16

ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا19واں مرحلہ گوئی گیئرڈ نے جیت لیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا انیسواں مرحلہ فرانس کے الیکسز گوئی گیئرڈ نے جیت لیا، ٹوم ڈومولن کی ریس میں مجموعی برتری برقرار ہے،ٹورآف اسپین سائیکل ریس کے انیسویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو ایک سو چھیاسی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا،ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی تگ و دو میں کچھ رائیڈرز، حادثے کا شکار بھی ہوئے،فرانس کے الیکسز گوئی گیئرڈ نے شاندار رائیڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ چارگھنٹے انیس منٹ اور بیس سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے مرحلے اپنے نام کیا،پرتگال کے نیلسن اولیویرا چالیس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے،انیسویں مرحلے کے اختتام پر نیدرلینڈز کے ٹام ڈومولن کی ریس میں مجموعی برتری برقرار ہے۔