یو ایس اوپن کا فائنل راجر فیڈرر اور جوکووچ کے درمیان ہوگا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:28

یو ایس اوپن کا فائنل راجر فیڈرر اور جوکووچ کے درمیان ہوگا

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12ستمبر ۔2015ء ) عالمی نمبر دو راجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ سے مقابلہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ورلڈ نمبر ون نواک جوکووچ نے نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن مارین سلچ کو شکست دی ۔ ان کی جیت کا سکور 0-6، 1-6 اور 2-6 رہا ۔ نواک جوکووچ کی نظر اب فائنل پر ہے جہاں ان کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں جیتنے والے راجر فیڈرسے ہوگا ۔