انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:29

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل  کھیلا جائے گا

مانچسٹرڈ۔12ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کل اتوار کو اولڈ ٹریفورڈ مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

سیریز کے پہلے اور دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے فتح حاصل کرکے برتری حاصل کی، تاہم تیسرے اور چوتھے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور دونوں میچ جیت کر سیریز برابر کر دی۔ فیصلہ کن ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔