پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، افتتاحی میچ میں بولان کلب نے حید ری کلب کو ہرا دیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:29

اسلام آباد ۔12ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح سماجی کارکن ڈاکٹر تہذیب الحسن نے کیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، نائب صدر محمد زمان، اکبر کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری، ہماکلب کے صدر ذاکر حسین نقوی، راوی کلب کے صدر سید تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

افتتاحی میچ میں بولان کلب نے حید ری کلب کو1-0 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں بولان کلب کو حیدری کلب کے خلاف پنلٹی ملی جس پر کپتان منیب نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی۔