بھوپال : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ہوٹل میں دھماکہ، 80 ہلاک
ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:30
بھوپال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دھماکہ ہوا، بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے میں 80 افراد جاں بحق ہو گئے . تفصیلات کے مطابق دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے جو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بنا۔ پولیس کے سب ڈویژنل آفیسر اے آر خان کا کہنا ہے کہ دھماکہ آج صبح 8:30 پر ہوا، جس دکان میں دھماکا ہوا اس کے مالک کو دھماکا خیز مواد رکھنے کی اجازت تھی۔
دھماکا جس عمارت میں ہوا اس میں دو منزلہ ہوٹل قائم تھا جبکہ عمارت کے نیچے کچھ دکانیں کرائے پر دی گئی تھیں.عمارت میں قائم دکان میں آتش گیر مواد رکھا ہوا تھا، جو دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے ہوٹل کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد ہوئے۔(جاری ہے)
جبکہ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ دھماکا ہوٹل میں رکھے گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔متاثرہ مقام پر ریسکیو اہلکار ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے فوری طور پر پہنچے۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ سیو راج سنگھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخموں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.