مسجد الحرام میں المناک حادثہ ، جنرل کمپنی کی کرین بن لادن گروپ کے زیرانتظام کام کررہی تھی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:35

مسجد الحرام میں المناک حادثہ ، جنرل کمپنی کی کرین بن لادن گروپ کے زیرانتظام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) مسجدالحرام میں گیارہ ستمبرکو ہونیوالے المناک حادثے میں 100سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ اس توسیعی پراجیکٹ پر بھی بن لادن گروپ ہی کام کررہاہے اور سعودی عرب میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں میں اس گروپ کا نہایت کلیدی کردار ہے جسے اسامہ بن لادن کے خاندان کے افراد چلارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتفاق کی بات ہے کہ 14سال قبل یعنی 11ستمبر 2001ء کو امریکہ کے ورلڈٹریڈ سنٹرپر حملہ ہواتھا اوراس کا تعلق بھی بن لادن خاندان سے ہی جوڑاگیاتھا۔گیارہ ستمبر کو ہی ایک مرتبہ سعودی عرب میں المناک حادثہ پیش آگیا اور اس کا تعلق بن لادن خاندان سے جوڑا جارہاہے کیونکہ اس توسیعی منصوبے پر بن لادن گروپ ہی کام کررہاتھا اور جرمن کمپنی ’جرنل‘ کی کرین بھی یہی کمپنی استعمال کررہی تھی جو حادثے کا سبب بنی۔

متعلقہ عنوان :