پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان اشتہاری کمپنیوں کیلئے ہاٹ کیک بن گئے

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:44

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان اشتہاری کمپنیوں کیلئے ہاٹ کیک ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12ستمبر ۔2015ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اشتہاری کمپنیوں کیلئے ہاٹ کیک بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران مختلف اداروں کی تشہیری مہم عامر خان کی اولین ترجیحات میں شامل رہی اور کراچی میں کئی اشتہاری فلموں کی ریکارڈنگ کے بعد ہر ادارہ ان تک رسائی کیلئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے کہ عام پاکستانی ماڈلز، اداکار اور کھلاڑیوں کے مقا بلے میں عامر خان کو دوگنا معاوضہ دیا جارہاہے ۔ عامر خان نے گزشتہ دنوں جینز کی اشتہار ی مہم کیلئے ماڈلنگ کی ۔ باکسر عامر خان اشتہارات سے ملنے والی آمدنی فلاحی کاموں پر خرچ کرنا چاہتے ہیں ۔