اسلام آباد : ’چودھری نثار میں ہمت ہے تو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف پریس کانفرنس کر کے دکھائیں۔‘

روف کلاسرا نے چودھری نثار سمیت صوبائی حکومتوں کی بھی کلاس لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:52

اسلام آباد : ’چودھری نثار میں ہمت ہے تو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاق کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے صحافیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا کہا ہے لیکن یہ لوگ صحافیوں کو کیا سکیورٹی دیں گے جو اپنے صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ تک کو سکیورٹی فراہم نہ کر سکے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوسھری نثار کو ایسا مذاق ہر گز نہیں کرنا چاہئیے. حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ حکومت کے سامنے چوودھری نثار نے اپنا پلان رکھا اور 32 ارب روپے فنڈ کا مطالبہ کیا جس پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اتنے پیسے میرے پاس نہیں ہیں. رؤف کلاسرا نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار میں اگر ہمت ہے تو ایک مرتبہ اسحاق ڈار کے خلاف تفصیلی پریس کانفرنس کریں . انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئیے:

متعلقہ عنوان :