سورج پنچولی اور اتھیا شیٹھی کی ’ہیرو ‘ بن گئی زیرو

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:57

سورج پنچولی اور اتھیا شیٹھی کی ’ہیرو ‘ بن گئی زیرو

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار سلمان خان کی ہوم پروڈکشن فلم’ہیرو‘ عوام کی نظر میں زیرو ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق 11ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم ہیرو پہلے ہی دن عوام کی طرف سے خاص پزیرائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔سلمان خان کی اس فلم میں سورج پنچولی اور اتھیا شیٹھی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

واضح رہے’ ہیرو‘ادتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اورسنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کی پہلی فلم ہے۔ علاوہ ازیں2015ء کی ہیرو 1983ء میں بننے والی سبھاش گھئی کی ’ہیرو‘ کا ریمیک ہے جس میں اہم کردار معروف سینئر اداکار جیکی شروف اور میناکشی نے ادا کیے تھے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم میں نئے اداکار بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا یہ بھی کہنا ہے کہ محض دو منٹ کے کام کو دو گھنٹے تک چلانے کی کو شش کی گئی ہے۔مزید برآں فلم میں صرف ہیرو کے جسم اور ہیروئن کی خوبصورتی پر ہی دیہا ن دیا گیا ہے علاوہ ازیں دونوں کی اداکاری میں کوئی جان نہیں ہے۔ناقدین کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب 80کی دھائی کی فلم کا ریمیک ہی بنانا تھاتو کم از کم اس سے بہتر نہ سہی اس کے معیار کے مطابق بنانے کو شش ضرور کرنی چاہیے تھی۔علاوہ ازیں تنقید نگاروں کی طرف سے اتھیا اور سورج کی ہیرو کو دیکھنے کے بعد ’سانوریا‘ اور ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کہیں بہتر فلمیں قرار دے دیا گیا