وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ماسکو روانہ ہوگئے

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ماسکو روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ سلک روٹ کلچرل فورم کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔انہیں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔