چین نے چپکے سے حملہ کرنے والے نئے ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا آغاز کردیا
ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:29
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) چین نے چپکے سے حملہ کرنے والے نئے ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا آغاز کردیا ہے جو 2020 تک چین کی مسلح افواج کو فراہم کردیئے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ملک کی سب سے بڑی اسلحہ بنانے والی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا ( اے وی آئی سی) تیار کرے گی۔رپورٹ میں کمپنی کے چیئرمین لِن زومنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی 'جنگی صلاحیتوں کی تشکیل نو' میں مدد ملے گی۔
لن زومنگ کے مطابق یہ رجحان ہے کہ زمینی افواج ہیلی کاپٹرز پر بہت زیادہ انحصار کرنے لگیں گی کیوں کہ ان میں بکتر بند گاڑیوں کے مقابلے میں حملہ کرنے کی بہتر صلاحیت ہوتی ہے ‘ یہ سرحدی افواج کو نقل و حمل کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ہیلی کاپٹر ڈیزائنر وو شمنگ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر پیچیدہ ماحول میں غیر معمولی طور پر اپنی بقاء کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ آپریشن کی خاص صلاحیت کے حامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ صدر شی جن پنگ نے چینی افواج کو مضبوط اور جدید بنانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ چین خطے بالخصوص جنوبی اور مشرقی چین کے سمندروں میں اپنے قدم مضبوطی سے جما سکے مقصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسلحے ‘ جیٹس، ایئر کرافٹس اور سیٹلائٹس کو مار گرانے والی ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی زور دیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.