انوشکا شرما کی فلم ” سلطان “ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:46

انوشکا شرما کی فلم ” سلطان “ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید

ممبئی۔12ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ” سلطان “ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوشکا شرما ان دنوں لندن میں اپنی نئی فلم ” اے دل ہے مشکل “ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی نئی فلم ” سلطان “ میں کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کے بارے میں قیاس کیا جاتا ہے کہ وہ بہت سی فلموں میں کام کر رہی ہیں تاہم حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آئندہ نئی فلم ” سٹرینج“ میں کام کرینگی اور ” سلطان “ میں کام کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ” سلطان“ کو ادیتیا چوپڑا پروڈیوس کر رہے ہیں جسکی عکسبندی نومبر میں شروع کی جائیگی۔