فرحان اختر اور سبھاش گئی کا فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹوٹ کے طالبعلموں کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:46

فرحان اختر اور سبھاش گئی کا فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹوٹ کے طالبعلموں ..

ممبئی ۔12ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ فلم کے مشہور فلمساز فرحان اختر اور سبھاش گئی نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹوٹ کے طالبعلموں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مسائل ضرور حل ہونے چاہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر نے کہا کہ (ایف ٹی آئی آئی) ایک مصروف ادارہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہاں طالبعلم خوشی سے تعلیم حاصل کریں جو کہ بہت ہی اہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ان کے خدشات کو حل کیا جائے ۔ سبھاش گئی نے ادارے کا دورہ کیا اور کہا کہ اس ادارے سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے ملک کو بہترین ٹیلنٹ فراہم کیا ہے ، ادارے میں ناکامی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ ” ایف ٹی آئی آئی “ کے طالب علم بی جے پی کے رکن اور اداکار گجیندرا چوہاٰن کے بطور چیئرمین تقرری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور یہ احتجاج اپنے 93ویں دن میں داخل ہو چکا ہے ۔