سٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:06
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ، مانیٹری پالیسی میں شرح سود 0.5 فیصد کم کردی گئی ، بنیادی شرح سود کو 6.5 فیصد سے کم کرکے 6 فیصد کردیا گیا ، بجلی پر سبسڈی پر خاتمہ سے مہنگائی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے ، زر مبادلہ ذخائر میں مزید بہتری کی امید ہے ، برآمدات اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کرنا معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے ، مہنگائی میں گزشتہ کئی ماہ سے کمی کا رحجان ہے ، توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی مزید کم ہوگی ، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا ، اگست 2015ء میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد رہی جو گزشتہ سال 8.4 فیصد تھی ۔
ہفتہ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ۔(جاری ہے)
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پالیسی ریٹ 0.5 فیصد کم کردیا ہے ، پالیسی ریٹ 6.5 سے کم کرکے 6 فیصد کردیا گیا ہے ، توانائی اور سرمایہ کاری میں اضافے سے پالیسی ریٹ کم کرنے میں مدد ملی ، مہنگائی کا اعشاریہ کم ہوکر 1.7 فیصد پر آگیا ہے ، مہنگائی میں گزشتہ کئی ماہ سے کمی کا رحجان ہے ، اگست 2015ء میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد رہی جبکہ اگست 2014ء میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 8.4 فیصد تھی ، توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی مزید کم ہوگی ، توقع ہے کہ آئندہ برس مہنگائی کی شرح ہدف سے بھی کم رہے گی ۔
سٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا کہ ترسیلات زر اور ادائیگیوں کے توازن سے حسابات میں بہتری آئی ، زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافے کا رحجان برقرار رہے گا، امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، جی ایس پی پلس کی بدولت پاکستانی برآمدات کو مزید تقویت ملے گی ، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ، توانائی کی فراہمی کے باعث صنعتی پیداوار مزید بڑھنے کی توقع ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.