Live Updates

سردار ممتاز علی بھٹو کی (ن) سے علیحدگی ،پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع

ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:18

سردار ممتاز علی بھٹو کی (ن) سے علیحدگی ،پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو نے (ن) لیگ کی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے اور سندھ نیشنل فرنٹ کے انضمام والے چار نکاتی ایجنڈے کی خلاف ورزیوں پر اپنی سابقہ جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کا اہم اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں آج( اتوار) کو طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں (ن)لیگ سے باقاعدہ علیحدگی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے،جبکہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت عمران خان سردار ممتاز علی خان بھٹو سے مسلسل رابطے میں ہے ،زرائع نے بتایا کہ ممتاز علی خان بھٹو کو پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے پارٹی کا مرکزی صدر اور امیر بخش بھٹو کو سندھ کی صدارت کی پیش کش کی گئی ہے،جس کا حتمی فیصلہ 13ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا،پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھٹوخاندان کے حلقہ انتخاب نو ڈیرو میں ایک بڑا جلسہ عام کر کے شمولیت کا اعلان کریں گے،جوکہ اگلے ماہ متوقع ہے،جس میں ممتاز بھٹو کے ہمراہ (ن) لیگ کے اہم رہنماء شامل ہوں گے،زرائع کے مطابق عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ سردار ممتاز علی خان بھٹو کا چناوٴ سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت اور پارٹی کو سندھ میں سرگرم کرنا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :