پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، اسلامیہ سٹارز اور فالکن کلب کی کامیابی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:30

پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، اسلامیہ سٹارز اور فالکن کلب کی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون ون میں اسلامیہ سٹارز نے ینگ دیہہ بہادر کرکٹ کلب کو شکست دیدی ، جمخانہ گراؤنڈ پر منعقد ہ ٹورنامنٹ میں ینگ دیہہ بہادر کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146 رنز بنائے جس میں مدثر29 ،اکرام24 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

(جاری ہے)

اسلامیہ سٹارز کی طرف سے عمران نے چار، اصف اور خیر الله نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں اسلامیہ سٹار ز نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا نور53 صدیق 31 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں فالکن کلب نے البلال کلب کو ہرایا ، البلال کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 146 رنز بنائے جس میں زاہد 36 اسامہ 30 ، عتیق 26 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ جواب میں فالکن کلب نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

متعلقہ عنوان :