پشاور ڈسٹرکٹ امن فٹبال ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:30

پشاور ڈسٹرکٹ امن فٹبال ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ پشاور امن فٹبال ٹورنامنٹ کل سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگی ، جس میں پشاور ڈسٹرکٹ کی بہترین سولہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پشاور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ رائٹ ٹو پلے کے تعاون اور پی کے فور سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہورہا ہے جس میں پشاور ڈسٹرکٹ سے رجسٹرڈ ٹیمیں شامل کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہا چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے قانون عارف یوسف کرینگے ۔