فیملی فن سوئمنگ گالا کل پشاور میں منعقد ہوگا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:30

فیملی فن سوئمنگ گالا کل پشاور میں منعقد ہوگا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن اور نجی چینل کے باہمی اشتراک سے عاد ل سوئمنگ پول پشاور سٹیڈیم میں فیملی کلچر فن سوئمنگ گالا کا اہتمام کیاگیا ہے جس میں سوئمنگ کھلاڑیوں کے علاوہ کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اس موقع پر سوئمنگ کے ساتھ ساتھ روایتی کھانے کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جس سے لوگ خوب لطف اندوز ہونگے اس کے علاوہ لوگوں کو انٹر ٹینمنٹ کیلئے سوئمنگ پول میں بھی آزادی ہوگی کہ وہ سوئمنگ کو انجوائے کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس گالا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ یہاں پر امن ہے اور کوئی دہشت گردی نہیں پشاور کے عوام معزز شہری ہیں اور مہمانوں کیلئے اپنی جان بھی قربان کرتے ہیں اور مہمان نواز قوم ہے ۔